ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور:منکی کے 4 گرام پنچایتوں میں نہیں ہونگے انتخابات

ہوناور:منکی کے 4 گرام پنچایتوں میں نہیں ہونگے انتخابات

Sat, 05 Dec 2020 12:16:33    S.O. News Service

منکی،5؍دسمبر (ایس او نیوز)الیکشن کمیشن کےتازہ حکم کے مطابق ریاست میں اس وقت گرام پنچایت انتخابات جو منعقد ہونے جارہے ہیں اس سے ہوناور تعلقہ منکی کے 4 گرام پنچایتوں کو باہر رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  21اور 27دسمبر کو دو مرحلوں میں ریاست کے 30اضلاع کے 6004گرام پنچایت  موجود ہیں۔ لیکن جن گرام پنچایتوں کی میعاد کار دسمبر کے بعد پوری ہونے والی ہے  ایسے 162گرام پنچایتوں اور بلدی اداروں میں سے 74 نےعدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس لئے الیکشن کمیشن نے نیا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان بلدی اداروں کو مستثنیٰ رکھتے ہوئے بقیہ5762  پنچایتوں میں ہی میں انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

جن گرام پنچایتوں میں اس وقت انتخابات  نہیں ہونگے ان میں منکی (گولدکیری)، منکی۔ اے (ہلے مرے)، منکی ۔بی (اننت واڈی) اور منکی۔ سی  (چیتّار) شامل ہیں ۔


Share: